عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر تمام

انگلینڈ نے پاکستان کو 0-2 شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا


ذبیر نذیر خان July 30, 2025

پاکستان کا عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں سفر کوارٹر فائنل تک محدود رہا۔ انگلینڈ نے پاکستان کو 0-2 شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مصر کے شہر نیو قاہرہ میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کو سیڈ 4 انگلینڈ کے خلاف ناکامی اٹھانا پڑی۔

پہلے میچ میں پاکستان کے انس علی شاہ کو انگلینڈ کے ڈبلن رابرٹس نے 0-3 سے مات دی۔ دوسرے میچ میں عبداللہ نواز  اپنے حریف سے الیکزینڈر براڈ برج 0-3 سے ہار گئے۔اس طرح انگلینڈ نے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

قبل ازیں کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل مقابلوں  میں ٹاپ سیڈ مصر نے سیڈ 7 چیک، سیڈ 2 امریکا نے سیڈ 9 فرانس اور سیڈ 5 بھارت نے سیڈ 3 جنوبی کوریا کو شکست دی۔

جمعرات کو سیمی فائنل کھیلے جائیں گے، مصر کا انگلینڈاور امریکا کا بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

مقبول خبریں