
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان، شاہین شاہ آفریدی اور کوچنگ اسٹاف رکن کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان سوشل میڈیا میں گردش کرنے والے واقعہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اس من گھڑت سوشل میڈیا کمپین کا مقصد ٹیم اور کھلاڑیوں کے مورال کو گرانا ہے۔ سوشل میڈیا کی فیک خبروں کا مقصد قومی ٹیم کے باہمی اتحاد اور انٹیگریٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔
پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا ادارے اس طرح کی من گھڑت فیک نیوز کو پھیلانے سے باز رہیں۔ ایسی خبروں کو پھیلانے میں ملوث افراد اور ادارے کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق سخت قانونی کارروائی کریں گے۔ہم اپنے کھلاڑیوں ٹیم اور آفیشلز کے حقوق کا بھر پور دفاع کریں گے۔