کراچی: ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بنگلے میں گھس گیا

زخمی ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ رمضان اور 29 سالہ ارشد کے ناموں سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر August 04, 2025

کراچی:

ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بنگلے میں گھس گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 2 ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رہائشی بنگلہ کی دیوار توڑتا ہوا بنگلے میں جا گھسا جس کے نتیجے میں ٹریلر میں ڈرائیور سمیت 2 افراد پھنس گئے جبکہ دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، زخمی ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ رمضان اور 29 سالہ ارشد کے ناموں سے کی گئی۔

مقبول خبریں