سونیا حسین کا سالگرہ پر نامناسب لباس میں بولڈ ڈانس وائرل؛ تنقید کی زد میں آگئیں

سونیا حسین نے اپنے ساتھی فنکاروں اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی


ویب ڈیسک August 13, 2025
سونیا حسین کی سالگرہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، عوام کا شدید ردعمل — فائل فوٹو

خوبصورت اور ابھرتی ہوئی اداکارہ سونیا حسین نے ساتھی فنکاروں اور دوستوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی جس میں خوب پارٹی کی گئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونیا حسین بولڈ انداز میں ڈانس بھی کر رہی ہیں۔ تقریب کے شرکا بھی محو رقص ہیں۔

سونیا حسین نے تقریب میں دو لباس زیب تن کیے اور دونوں ہی قابل اعتراض تھے جب کہ برتھ ڈے پارٹی کے دیگر شرکا بھی ماڈرن فیشن کے اعتبار سے لباس پہنے ہوئے تھے۔

سونیا حسین نے پہلے بے بی پنک آف شولڈر گاؤن پہنا جبکہ کیک کاٹنے کے لیے انھوں نے آرمی گرین آف شولڈر ڈریس کا انتخاب کیا۔

تقریب میں منشا پاشا، ژالے، عمر عالم، اعجاز اسلم اور حسن رضوی سمیت دیگر قریبی دوست و احباب شریک تھے۔

ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے اخلاقیات، مذہبی شعور اور فلسطین میں جاری صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے سخت الفاظ میں ناراضگی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ سونیا حسین کی سالگرہ 15 جولائی کو ہوتی ہے تاہم یہ ویڈیو اب وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں تاحال سونیا حسین کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

مقبول خبریں