آسٹریلوی ہائی کمشنر کا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس

مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے، نیل ہاکنز


ذوالفقار بیگ August 16, 2025

اسلام آباد:

پاکستان میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر نے خیبرپختونخوا اور سوات میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 200 سے زائد قیمتی جانوں کےضیاع پر دل بہت دکھی ہے، ریسکیو اہلکار بھی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکارہوکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔

مقبول خبریں