سوشل میڈیا پر امریکی صدر 79 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتقال کرجانے کی بظاہر مسند خبروں نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی موت کی خبر اتنے تواتر کے ساتھ اور بڑے بڑے اکاؤنٹ سے ری شیئر ہوئیں ان کے مداح بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے۔
موت کی اس افواہ سے باخبر صحافی برادری بھی حیران رہ گئی تھی جس سے امریکی حکام بھی وقتی پریشانی میں مبتلا ہوگئے تھے۔
جلد ہی صدر ٹرمپ کی مصروفیات کی تصاویر بھی وائرل ہونے لگیں جس سے ان کی موت کی خبریں کمزور پڑگئیں لیکن افواہوں کا سیلاب نہ تھم سکا تھا۔
ایک صحافی نے بالآخر امریکی صدر سے پوچھ لیا جس پر ٹرمپ نے اپنی موت کی خبروں پر دلچسپ ردعمل دیا کہ "کیا واقعی؟ مجھے خود بھی نہیں معلوم اور نہ میں نے ایسا (افواہوں کو) دیکھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی موت کی افواہوں کو "پاگل پن" اور "جھوٹی خبر" قرار دیا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ میں کہیں نہیں جا رہا۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ویک اینڈ کے دوران تو میں بہت مصروف اور متحرک رہا ہوں، کئی انٹرویوز دیے اور سوشل ٹروتھ پر اہم اور جذباتی پوسٹیں شیئر کیں اور ہاں ورجینیا میں اپنے گالف کلب میں ایک بھرپور دن گزارا۔