کئی مہینوں کے انتظار کے بعد ساؤتھ افریقہ سے 15 زرافے لاہور پہنچ گئے

کراچی سے لاہور ٹرانسپوٹیشن کے دوران ایک زرافہ دم توڑ گیا جبکہ ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی


آصف محمود September 10, 2025

کئی مہینوں کے انتظار کے بعد ساؤتھ افریقہ سے 15 زرافے لاہور پہنچ گئے ہیں، پنجاب وائلڈلائف نے 9 زرافے لاہور سفاری زو جب کہ 3 لاہور چڑیا گھر کے لئے درآمد کیے ہیں، نئے مہمانوں کو ایک ماہ تک کورنٹائن میں رکھا جائیگا۔

زرافوں کی کھیپ ساؤتھ افریقہ سے کراچی پہنچی تھی جہاں سے بعذریعہ سڑک لاہور لایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور ٹرانسپوٹیشن کے دوران ایک زرافہ دم توڑ گیا جبکہ ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔

پنجاب وائلڈلائف نے 12 زرافے درآمد کئے ہیں جبکہ کنٹریکٹر نے تین زرافے اضافی درآمد کئے ہیں، وائلڈلائف اور ویٹرنری ماہرین کی کمیٹی ہفتے کے دن زرافوں کا معائنہ کرے گی۔

انسپکشن کمیٹی کی منظوری کے بعد کنٹریکٹر کو زرافوں کی ادائیگی ہوگی، زرافے ایک ماہ تک کورنٹائن میں رکھے جائیں گے۔

وائلڈلائف حکام کے مطابق ٹرانسپوٹیشن کے دوران زرافے کی موت اورزخمی ہونے کے نقصان کا ذمہ دار کنٹریکٹر ہے۔

مقبول خبریں