گووندا کا لڑکی کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانا؛ اہلیہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

کچھ لڑکیاں اپنا گھر چلانے کے لیے شوگر ڈیڈی کی تلاش ہوتی ہے


ویب ڈیسک September 30, 2025
گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی خبریں رواں برس فروری سے گرم ہیں

اداکار گووندا سے طلاق کے حوالے سے ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا نیا بیان سامنے آگیا جس سے ایک بار پھر دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر تبصرے شروع ہوگئے۔

اپنے وی لاگ میں سنیتا آہوجا نے شوہر کے افیئرز سے متعلق زیر گردش خبروں پر کہا کہ اگر میں نے گووندا کو کسی لڑکے کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو میں یہ بات خود میڈیا کو بتاؤں گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ افیئر تب تک ہی چلے گا جب تک پکڑ میں نہ آئے اور جس دن رنگے ہاتھوں پکڑ لوں گی تو اس دن میرا ہاتھ سنی دیول کی طرح 5 کلو کا ہوجائے گا۔

کسی لڑکی کا نام لیے بغیر سنیتا آہوجا نے کہا کہ آج کل کی لڑکیوں کو گھر چلانے کے لیے ’’شوگر ڈیڈی‘‘ کی تلاش ہوتی ہے۔

سنیتا آہوجا نے کہا کہ گووندا کی فیملی میں بھی کچھ لوگ ہمیں خوش دیکھنا نہیں چاہتے۔

یاد رہے کہ فلمی دنیا میں بھی یہ خبریں عام ہیں کہ گووندا ایک خود سے کافی کم عمر مراٹھی اداکارہ کے عشق میں مبتلا ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

جس کے باعث فلم اسٹار گووندا اور سنیتا آہوجا کی 38 سالہ ازدواجی زندگی مشکلات کا سامنا ہے اور ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

جوڑے نے اب تک طلاق کی تصدیق نہیں کی لیکن گووندا کے وکیل للت بندل نے بتایا تھا کہ سنیتا آہوجا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی تاہم بعد میں معاملات طے پاگئے تھے۔

 

مقبول خبریں