گووندا نے اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

گووندا نے پہلی بار طلاق کی خبروں پر ردعمل دے دیا


ویب ڈیسک August 29, 2025

بھارتی اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا سے علیحدگی کی خبروں پر ردعمل دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گووندا نے طلاق کی خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو کچھ ملا ہے ان کی اس کی بھی اوقات نہیں تھی۔ گووندا نے علیحدگی کی خبروں کو رد کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ان کی بیوی ان کے گھر کی دیوی ہے۔

گووندا کا کہنا تھا کہ مرد جتنا بھی پیسہ یا شہرت کما لے اس کی قسمت اس کے گھر کی دیوی یعنی اس کی بیوی سے ہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کسی عورت کی بےعزتی یا مخالفت ہرگز نہیں کرتے۔ 

اس تقریب میں سنیتا آہوجا بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں سنیتا نے کہا کہ ’میرا شوہر صرف میرا ہے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سنیتا آہوجا اور گووندا کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں جو اب دم توڑ گئی ہیں۔ 

مقبول خبریں