کراچی، پی این ڈی کالونی کے گھر سے 15 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد

ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفیہ نے گلے میں دوپٹے کا پھندا لگا کر خودکشی کی ہے


اسٹاف رپورٹر February 02, 2026

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی پی این ڈی کالونی کی رہائشی 15 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر گھر میں گلے میں رسی کا  پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے پی این ٹی سوسائٹی نعمان ریسٹورنٹ کے قریب گھر سے ایک لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ 

ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا انسپکٹر ناصر محمود نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 15 سالہ اقراء دختر راشد کے نام سے کی گئی۔ 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفیہ نے گلے میں دوپٹے کا پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، متوفیہ کا والد سوتیلا ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، پوسٹ مارٹم کرائے جانے پر حقائق سامنے آسکیں گے ۔

مقبول خبریں