ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے انہیں ٹیم سے نکالے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے وقار یونس پر سنگین الزامات عائد کردیے۔
ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمر اکمل کا کہنا تھا کہ سابق کوچ وقار یونس نے میرا کیریئر خراب کیا۔
عمر اکمل نے کہا کہ وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے تھے، انہیں برداشت نہیں تھا کہ کل کا بچہ نئی گاڑی لے کر آرہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وقار یونس نے مجھے کارکردگی پر باہر نہیں، بلکہ نئی گاڑی خریدنے اور برانڈڈ کپڑے پہننے پر نکالا گیا۔
عمر اکمل نے کہا کہ جب میں کوئی نئی گاڑی لے رہا ہوتا اور اچھے کپڑے پہن رہا ہوتا تو وقار یونس کہتے کہ تمہارے پاس بہت پیسے آگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف میں نہیں کہہ رہا، میرے ساتھ جتنے بھی کرکٹرز کھیلے ہیں جیسے رانا نوید الحسن بھی یہی کہیں گے۔
عمر اکمل نے کہا کہ بطور سینئر کھلاڑی میں وقار یونس کی عزت کرتا ہوں لیکن بطور کوچ نہیں کروں گا۔