کراچی، لانڈھی بھینس کالونی میں سکھن پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

زخمی ڈاکو کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا


اسٹاف رپورٹر December 08, 2025

کراچی:

شہر قائد کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی میں سکھن پولیس اور مسلح ڈاکو کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

مقابلہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

زخمی ڈاکو کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔

مقبول خبریں