کراچی:
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس ساؤتھ زون کراچی کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث موٹروے ایم نائن پر نوری آباد سے کراچی آنے والا ٹریک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق نوری آباد کے قریب نامعلوم گاڑی سے آئل گرنے کے نتیجے میں سڑک پر شدید پھسلن پیدا ہوئی تھی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
موٹروے پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، ٹریفک کو ریگولیٹ کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا اور کسی بڑے حادثے کو ہونے سے بچا لیا۔
اہلکاروں نے سڑک پر پھیلے آئل پر مٹی ڈال کر اسے خشک کیا اور ٹریک کو دوبارہ محفوظ بنایا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ نوری آباد کے قریب ٹریفک اب مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے اور موٹروے پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔