لاہور:
بنی نوع انسان کے لیے نیا خطرہ سامنے آگیا، امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائنس دانوں نے بذریعہ تحقیق افشا کیا ہے، بڑھتے درجہ حرارت اور سورج کی بڑھتی تپش سے مستقبل میں فضا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کے سالمے (مالیکیول) ختم ہو سکتے ہیں۔
یہ عمل قیامت آنے کے مترادف ہے کہ سبھی درخت وپودے اسی گیس کی مدد سے آکسیجن بناتے ہیں۔
کاربن ڈائی آکسائیڈ اورآکسیجن گیسیں نہ رہیں تو زمین پر انسان سمیت زندگی کی ہر شکل مٹ جائے گی۔
ماہرین نے انتباہ جاری کیا ہے کہ قدرت سے کھلواڑکرنا ختم کیا جائے ورنہ محض اگلے چند ہزار سال میں کرہ ارض پر سانس لینا مشکل ہو جائے گا۔