راولپنڈی:
پیر ودھائی پولیس نے لڑکی کے قتل کیس میں جرگہ سربراہ عصمت اللہ کے بھائی امیر خان کو بھی گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہےمیں نامزد اجمل خٹک بھی گرفتار ہوگئے، دونوں ملزمان اشتہاری تھے، ملزمان مقتولہ لڑکی کو کشمیر سے اغواء کرکے راولپنڈی لانے سمیت جرگے میں بھی شامل تھے۔
ملزم اجمل خٹک نے مقتولہ لڑکی کے اغواء میں استعمال گاڑیاں ملزمان کو فراہم کیں۔
چند دن قبل بھی مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے میں مقتولہ کا والد، سسر، خاوند اور بھائی سمیت 12 ملزمان پہلے سے گرفتار ہیں۔
واضح رہے کہ تمام ملزمان پر لڑکی کو جرگے کے حکم اور غیرت کے نام پر قتل کرنے کا الزام ہے۔ ملزمان نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد پیر ودہائی قبرستان میں لڑکی کی تدفین کرکے قبر کا نشان مٹا دیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ درج ہے۔