لاہور؛ غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

دونوں کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی، ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس


ثاقب سلیم December 24, 2025
فوٹو: ایکسپریس

لاہور:

فیکٹری ایریا میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزم سجاد شاہ نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی رابعہ کو قتل کیا جبکہ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی لیکن شادی کے بعد دونوں میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں