کراچی، ابراہیم حیدری میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایمونیشن اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے، پولیس


محمد شاہ میر خان December 24, 2025

کراچی:

شہر قائد میں ضلع ملیر کے علاقے ابراہیم حیدری میں جمعہ پل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایچ او تھانہ  ابراہیم حیدری کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مشتاق ولد تورے خان اور اعجاز ولد شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایمونیشن اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا مزید کریمنل ریکارڈ جمع کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں