کنٹونمنٹ بورڈز تحلیل کرنے کا فیصلہ درست قرار، عدالت کا 5روز میں الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم

راولپنڈی ہائیکورٹ بینچ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران کی درخواستوں کو خارج کردیا


قیصر شیرازی December 24, 2025

راولپنڈی ہائیکورٹ بینچ نے کنٹونمنٹ بورڈز تحلیل کرنے کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 5 دن میں نگران سیٹ اپ بنانےاورالیکشن شیڈول کری کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی ہائیکورٹ بینچ نے 44 کنٹونمنٹ بورڈز تحلیل اور نگران سیٹ اپ سے متعلق کنٹونمنٹ بورڈز ممبران کی بحالی کی درخواستوں کو خارج کردیا۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس رضا قریشی نے فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کی آئینی مدت 4 سال سے زیادہ اضافہ ممکن نہیں ہے۔

ہائیکورٹ نے بورڈز تحلیل کرنے کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت کو 5 دن میں بورڈز کا نگران سیٹ اپ بنانے اورالیکشن شیڈول اعلان کرنے کا حکم دیا۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ 5 روز میں نگران سیٹ اپ اور الیکشن شیڈول اعلان لازم ہے، آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے پر قانون مطابق سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا، واہ راولپنڈی کے نائب صدور نے بورڈ تحلیل کرنے کے فیصلے کو کو چیلنج کیا تھا تاہم عدالت نے 26ویں آئینی ترمیم کے تحت فیصلہ سنایا۔

نئی 26 ویں آئینی ترمیم تحت صرف پٹیشن استدعا تک فیصلہ ہونا لازم ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن، ڈی جی ملٹری لینڈ کنٹونمنٹس نے اپنے نوٹیفیکیشن واپس لے لیے جس کے بعد کنٹونمنٹ بورڈز کی درخواستیں غیر مؤثر ہوگئیں تھیں۔

مقبول خبریں