اسلام آباد بلدیاتی انتخابات؛ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

اس سے قبل پہلے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 دسمبر تھی


آمنہ علی December 26, 2025

اسلام آباد:

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سہولت کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں 2 دن کا اضافہ کیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اب کا غذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2025ء مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل پہلے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 دسمبر تھی۔

مقبول خبریں