پولیس لائٹس لگی وائٹ کرولا کے ملزمان نے فارچیونر چھین لی، ویڈیو وائرل

پولیس پی کیپ پہنے افراد نے ایک کروڑ روپے مالیت کی قیمتی گاڑی فارچیونر جوہر سے چھینی اور مالک کو اسکیم 33 میں چھوڑ دیا


اسٹاف رپورٹر December 26, 2025

کراچی:

گلستان جوہر سے ایک کروڑ روپے مالیت کی گاڑی چھین لی گئی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس لائٹس لگی گاڑی اور پولیس پی کیپ ایک بار پھر واردات میں استعمال ہونے لگی، گلستان جوہر سے قیمتی گاڑی فارچیونر چھین لی گئی جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔

واردات آج صبح تقریباً 6 بجے کے قریب ہوئی۔ فوٹیج میں پولیس لائٹس لگی وائٹ کرولا گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے، فارچونر گاڑی کے رکتے ہی مبینہ پولیس کار سے ملزمان اتر کر آئے، ملزمان نے اپنا تعارف بطور اے وی ایل سی پولیس کے کرایا۔

ملزمان نے کار کے مالک کو قیمتی گاڑی سمیت گلستان جوہر سے اغوا کیا اور ملزمان کار کے مالک کو اسکیم 33 میں گاڑی سے اتار کر گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔

مقبول خبریں