کراچی:
شارع فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث گاڑی مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔
پولیس کے مطابق آگ لگتے ہی کار میں سوار شہری کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر فائر بریگیڈ کو دے دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں آتشزدگی کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث آگ لگی کار سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا۔ زخمی موٹر سائیکل سوار کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کے باعث شارع فیصل پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔