سالِ نو پر دوسری شادی، مگر کس سے؟ سجل علی کا بیان سامنے آگیا

سجل علی کی شادی 2020 میں احد رضا میر سے ہوئی تھی اور یہ مقبول ترین جوڑی تھی


ویب ڈیسک December 27, 2025
سجل علی کی ساتھی اداکار حمزہ سہیل کے ساتھ شادی کی خبریں زیرگردش ہیں

شوبز سے جڑی یہ خبر زبان زد عام ہے کہ خوبصورت اور منجھی ہوئی اداکارہ سجل علی نئے آنے والے سال میں پھر سے رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ہیں اور ان کا نام ایک اداکار کے ساتھ لیا جا رہا ہے۔

ادکارہ سجل علی کی شادی 2020 میں ساتھی اداکار احد رضا میر سے ابوظہبی میں ہوئی تھی تاہم یہ شادی صرف دو سال ہی چل سکی تھی۔

تاحال جوڑے نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، یہ علیحدگی خاموشی سے ہوگئی جس کی بعد میں تصدیق بھی ہوئی۔

یہاں تک کہ اب سجل علی کی دوسری شادی کی خبریں گردش میں ہیں اور ان کا نام اس بار بھی ایک ساتھی اداکار کے ساتھ لیا جا رہا ہے۔

وہ اداکار حمزہ سہیل ہیں۔ دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا اور دونوں کی کیمسٹری بھی شاندار ہے۔ یہی باتیں ان افواہوں کی بنیاد بنی ہے۔

علاوہ ازیں حالیہ پراجیکٹس، تقریبات اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے نرم جملوں نے بھی مداحوں کو قیاس آرائی کا موقع دے دیا۔

سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں زور پکڑ رہی ہیں کہ دونوں اداکار آنے والے نئے سال 2026 میں رشتۂ ازدواج میں بندھنے والے ہیں۔

ان خبروں پر حمزہ سہیل نے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا البتہ سجل علی نے اس معاملے پر لب کشائی کرنا ضروری سمجھا ہے۔

اداکارہ سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ لوگو، پرسکون رہو۔ اگر میری زندگی سے متعلق کوئی خبر ہوگی تو میں خود سب کو بتاؤں گی۔ غیر تصدیق شدہ باتوں پر یقین نہ کریں۔

سجل کے اس مختصر مگر معنی خیز پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی شادی کی خبریں دم توڑتی نظر آ رہی ہیں، البتہ شوبز حلقوں میں بحث اب بھی جاری ہے۔

سجل اور احد رضا میر

سجل علی کی ذاتی زندگی پہلے بھی خبروں میں رہ چکی ہے جب انھوں نے 2020 میں اداکار احد رضا میر سے شادی کی تھی۔

یہ جوڑی پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول رہنے والی جوڑی بنی تھی۔ دونوں کی جوڑی کو ڈراموں میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔ کسی کو امید نہ تھی کہ یہ رشتہ دیرپا نہ ہوسکے گا۔

تاہم بدقسمتی سے یہ شادی دو سال سے بھی کم عرصے میں اختتام پذیر ہو گئی۔ جس کے بعد سجل نے اپنی ذاتی زندگی کو کافی حد تک نجی رکھا اور کام پر بھرپور توجہ دی۔

احد اور سجل تو اپنی اپنی دنیا میں مگن ہوگئے لیکن مداح منتظر ہیں کب یہ دونوں ستارے اپنی زندگی دوبارہ سے اور کس کے ساتھ شروع کرنے جاتے ہیں۔

شوبز کی دنیا میں افواہوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے مگر اس بار سجل علی نے بروقت وضاحت دے کر گوسپس کو بریک لگا دی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ کہانی واقعی ختم ہو جاتی ہے یا شوبز کے افق پر کوئی نیا موڑ لیتی ہے۔

 

مقبول خبریں