عاصم اظہر نے نغمہ ’میری زندگی ہے تو‘ کس کے نام کیا؟ ویڈیو وائرل، مداح خوش

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ایک بار بڑھتی قربتوں کی خبریں زیر گردش ہیں


ویب ڈیسک December 28, 2025
عاصم اظہر نے کہا: ’’جو بکھر گیا اسے ہم سب مل کر سمیٹ سکتے ہیں‘‘ — سیلاب متاثرین کے لیے مدد کی اپیل۔

معروف گلوکار عاصم اظہر کا او ایس ٹی ’میری زندگی ہے تو‘ نے دھوم مچادی ہے اور آج کل ہر اک یہی نغمہ گنگنا رہا ہے۔

گلوکار عاصم اظہر جو نہ صرف نئی نسل کے پسندیدہ گلوکار ہیں بلکہ ہانیہ عامر کے ساتھ رومانس اور پھر بریک اپ سے بھی کافی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔

حال ہی میں ان کی اور ہانیہ عامر کے قریب آنے کی خبریں بھی زیر گردش رہی ہیں اور دونوں کئی مواقعوں پر ایک ساتھ بھی دیکھے گئے۔

ان دونوں نے تاحال اپنے تعلقات کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا لیکن مداح گوسپ سے کب باز آتے ہیں۔

تاہم اب عاصم اظہر کے ایک اقدام نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں انھوں نے اپنا سپر ہٹ او ایس ٹی میری زندگی ہے تو کو اپنی والدہ گُلِ رانا کے نام کردیا۔

عاصم اظہر نے والدہ کی سالگرہ پر ’میری زندگی ہے تو‘ کو ماں کے نام کرتے ہوئے ایک جذباتی پرفارمنس پیش کی، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کے دل جیت لیے۔

ویڈیو کے ساتھ عاصم نے ایک طویل اور دل کو چھو لینے والا کیپشن لکھا کہ اس خاتون کے نام جس نے مجھے زندگی کا مطلب بتایا، جس نے مجھے ہر مشکل سے نکلنا سکھایا، جس نے مجھے ہمدردی، محبت اور شفقت سکھائی اور جو کچھ میں آج ہوں وہ سب آپ کی وجہ سے ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

عاصم اظہر نے مزید لکھا کہ وہ سب سے مضبوط عورت بلکہ سب سے مضبوط انسان جسے میں جانتا ہوں۔ وہ جس نے مجھے سکھایا کہ نتیجے کی پروا کیے بغیر دل لگا کر ہر کام کرو، وہ میری ماں ہے۔

عاصم نے کیپشن کا اختتام انتہائی جذباتی انداز میں کیا کہ میں لکھتا رہوں تو بھی آپ کی خوبصورتی، طاقت اور عظمت بیان نہیں کر پاؤں گا، اماں۔ میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔ سالگرہ مبارک۔ میری زندگی ہے تو۔

 

مقبول خبریں