کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق

دونوں واقعات کی الگ الگ تحقیقات کی جا رہی ہیں، پولیس


محمد شاہ میر خان December 29, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے علاقے گلستانِ جوہر میں اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والا نوجوان دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 22 سالہ حضور بخش گزشتہ صبح نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بنا تھا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

دوسری جانب پیرآباد نصرت نگر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص بھی دورانِ علاج جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 28 سالہ پیٹر یعقوب کے نام سے ہوئی ہے، جو عباسی شہید اسپتال میں زیرِ علاج تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی الگ الگ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں