’عمران خان کی بیٹی‘ ٹیریان وائٹ سے متعلق عدالتی فیصلے کی روشنی میں ریکارڈ درست کرنے کا مطالبہ

ٹیریان وائیٹ عمران خان کی بیٹی ہیں، ٹیریان وائیٹ کی پرورش،تعلیم اور دیگر اخراجات ایک طویل عرصے تک جمائما خان کی جانب سے برداشت کئے گئے


اسٹاف رپورٹر December 29, 2025

ٹیریان وائٹ کے متعلق عدالتی فیصلے کی روشنی میں نادرا سے شہری و خاندانی ریکارڈ کی درستی کے لئے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیتا وائیٹ کی بیٹی ٹیریان وائیٹ کے نسب کے حوالے سے عدالت مجاز میں مقدمہ درج کرایا گیاتھا، جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا۔

مقدمے کے دوران ڈی ین اے ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق ٹیریان وائیٹ کا ڈی این اے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ڈی این اے سے مطابقت رکھتا تھا۔

اس کی بنیاد پر ٹیریان وائیٹ عمران خان کی بیٹی ہیں، ٹیریان وائیٹ کی پرورش،تعلیم اور دیگر اخراجات ایک طویل عرصے تک جمائما خان کی جانب سے برداشت کئے گئے،جو اس معاملے کے انسانی و اخلاقی پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔

لہذا مطالبہ ہے کہ ریاستی ادارے بالخصوص نادرا عدالتی فیصلوں، دستیاب قانونی شواہد اور مستند ریکارڈ کی روشنی میں اپنے آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرے۔

عدالتی ریکارڈ اور ڈی این اے ٹیسٹ سے متعلق دستیاب قانونی شواہد کے تحت جائزہ لیکر ضروری کارروائی عمل میں لاکر ٹیریان کے حوالے سے شہری و خاندانی ریکارڈ کو درست کیا جائے۔

مقبول خبریں