آئندہ برس میگھن مارکل اور پرنس ہیری میں علیحدگی؛ ماہر نجومی کی پیشگوئی نے ہلچل مچا دی

شہزادہ ہیری نے ملکہ کی ناراضگی مول لیکر اور شاہی زندگی کو خیرباد کہہ کر میگھن مارکل سے شادی کی تھی


ویب ڈیسک December 29, 2025
میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے راستے 2026 میں علیحدہ ہوجائیں گے؛ پیشن کوئی

سالِ نو قریب ہے اور حسب معمول توقعات، خدشات اور پیشن گوئیوں کا بازار گرم ہے جس کے درمیان میں ایک سنسنی خیز پیشن گوئی وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جدید دور کے نوسٹرے ڈیمس کہلوانے والے ماہر نجومی اتھوس سالومے نے برطانوی شہزادے اور ان کی اہلیہ کے بارے میں حیران کن پیشن گوئی کی ہے۔

اس پیشن گوئی کو جاننے سے قبل یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ پرنس ہیری نے شاہی روایات کو توڑتے ہوئے اور ملکہ کی ناراضگی کے باوجود خود سے عمر میں بڑی ایک طلاق یافتہ اداکارہ میگھن مارکل سے شادی کی تھی۔

بعد ازاں شہزادے نے شاہی اعزازات اور شاہی محل کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر اہلیہ کے ہمراہ امریکا میں ایک عام آدمی کی طرح زندگی بسر کرنے کا حیران کن فیصلہ کیا تھا اور تاحال اس پر قائم بھی ہیں۔

امریکا منتقل ہونے کے بعد سے پرنس ہیری کے شاہی خاندان سے تعلقات ٹوٹ گئے تھے اور وہ صرف اہم مواقع جیسے اپنی دادی کے انتقال پر ہی لوٹے تھے لیکن اس دوران بھی اہل خانہ کی ان کے ساتھ بے رخی کو دیکھا گیا تھا۔ 

برازیل سے تعلق رکھنے والے اتھوس سالومے جن کی پیشن گوئیاں اکثر درست ثابت ہوتی ہیں اور اس وجہ سے ان کی مہارت اور مستند ہونے کو عالمی سطح پر تسلیم بھی کیا جاتا ہے، نے چونکا دینے والی پیشن گوئی کردی۔

اتھوس سالومے نے کہا کہ برطانوی شہزادے اور ان کی اہلیہ کے ستارے گردش میں ہیں اور 2026 میں ممکنہ طور پر ان کے راہیں جدا ہوسکتی ہیں۔ جس کے مضبوط اشارے بھی موجود ہیں۔

تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جدائی جوڑے کے پیشہ ورانہ تعلقات میں ہوگئی البتہ شادی سرد مہری کے ساتھ برقرار رہے گی لیکن اس رشتے میں بھی دراڑیں پڑنے کا امکان قوی ہے۔ اس لیے جوڑے کو محتاط رہنے کا مشورہ دوں گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ آئندہ برس بھی میگھن مارکل کے اپنے سسرال برطانوی شاہی خاندان کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری اور تناؤ بدستور رہے گا لیکن فریقین کسی نئے بڑے تنازع سے گریز کریں گے۔

پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں میگھن مارکل کو شاہی خاندان کی ناراض شخصیات سے سخت تنقید یا چونکا دینے والے انکشافات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے جس کے باعث وہ 2026 میں عوامی منظرنامے سے غائب ہو جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اتھوس سالومے کی کووِڈ-19 اور ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال سمیت متعدد عالمی پیشن گوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں۔

 

مقبول خبریں