سال 2025 پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں کے لیے شادیوں کے حوالے سے خاص رہا، جب کئی قومی اور معروف کرکٹرز نے زندگی کے نئے باب کا آغاز کیا۔
رواں برس شادی کرنے والے کھلاڑیوں میں ابرار احمد، حسن نواز، کامران غلام، عثمان طارق اور ویمن کرکٹر سدرہ نواز شامل ہیں۔
حسن نواز:
سب سے پہلے جون میں جارح مزاج نوجوان بلے باز حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
قومی کرکٹر کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی، جس میں ان کے قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔

ابرار احمد:
اکتوبر میں پاکستان کے مایہ ناز سپنر ابرار احمد کی کراچی میں شادی کی تقریبات منائیں گئیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں، اور مداحوں نے ان کو مبارکباد دی۔


کامران غلام:
بلے باز کامران غلام کی شادی بھی اکتوبر کے مہینے میں پشاور میں ہوئی جس میں ان کے عزیز و اقارب اور ساتھی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

سدرہ نواز:
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرہ نواز نے 23 دسمبر 2025 کو لاہور میں کاروباری شخصیت غیاث خان سے نکاح کر لیا۔
ان کی شادی میں ٹیم کی ساتھی کھلاڑیوں نے مہندی اور مایوں کی تقریبوں میں شرکت کی اور انہیں ڈھیروں دعائیں دیں۔
ان شادیوں نے نہ صرف کرکٹ کے مداحوں میں خوشی پھیلا دی بلکہ کھلاڑیوں کی ذاتی خوشیوں کو بھی نمایاں طور پر اُجاگر کیا۔
واضح رہے کہ عثمان طارق کی شادی بھی رواں سال ہی ہوئی تاہم ان کی شادی کی تاریخ اور تقریبات سے متعلق زیادہ معلومات سانے نہیں آسکیں۔