کراچی:
شارع نور جہاں پولیس نے دوران گشت ہوائی فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کے مطابق شارع نور جہاں پولیس پارٹی نے دوران گشت نارتھ ناظم آباد بلاک کے مین روڈ فاروق اعظم مسجد کے قریب ایک شخص کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھ کر ملزم کو قابو کر کے 30 بور پستول ، گولیاں اور موبائل فون برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت آفتاب کے نام سے کی گئی جو کہ پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل نکلا ، شارع نور جہاں پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا عمل میں ملوث کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی چاہے اس کا تعلق کسی بھی ادارے سے ہی کیوں نہ ہو۔