پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بڑا ایکشن، ٹیم مینجر انجم سعید کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

۔انجم سعید پر مبینہ طور پر جہاز میں سگریٹ  نوشی کا الزام ہے


محمد یوسف انجم December 31, 2025

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو لیگ ارجنٹائن میں ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں نبھاتے والے انجم سعید کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق انجم سعید کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزا سنائی جاسکتی ہے۔انجم سعید کو جرمانے کے ساتھ ٹیم مینجرشپ سے ہٹائے جانے کا آپشن موجود ہے۔انجم سعید پر مبینہ طور پر جہاز میں سگریٹ  نوشی کا الزام ہے۔

اطلاعات کے مطابق  آف لوڈ کیے جانے پر وہ ٹیم کے ساتھ لاہور نہیں آئے تھے بلکہ دو دن بعد ان کی وطن واپس ہوئی تھی، انجم سعید نے میڈیا کے سامنے سگریٹ نوشی اور آف لوڈ کیے جانے کی تردید کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ وہ دبی میں کام کی وجہ سے رک گئے تھے اس لیے ٹیم کے ساتھ نہیں آسکے۔

مقبول خبریں