اسلام آباد: ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن میں 15 روز کی توسیع

15 جنوری کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈی سی اسلام آباد


اسٹاف رپورٹر December 31, 2025
ایم ٹیگ گڈ بیلنس، ایکسپریس لینز کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن 15 روز کے لیے بڑھادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایم ٹیگ کروانے کی ڈیڈ لائن کا آخری روز تھا، وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن 15 روز کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جس پر عمل درآمد ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیصلہ ایم ٹیگ سینٹرز پر شہریوں کے رش کی وجہ سے کیا گیا، شہری 15 جنوری تک اپنی گاڑیوں پر ہر صورت ایم ٹیگ لگوائیں۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق 15 جنوری کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ضرورت کے پیش نظر ایم ٹیگ سینٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ بھی کیا جائے گا، شہری کسی بھی قانونی مشکل سے بچنے کے لیے گاڑی پر ایم ٹیگ لازمی لگوائیں۔

مقبول خبریں