بھارت؛ 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم برقع میں گرفتار؛ ویڈیو وائرل

ملزم نے نوکری کا جھانسہ دیکر 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا


ویب ڈیسک December 31, 2025

بھارت میں خواتین محفوظ نہیں رہی ہیں ایسے ہی ایک واقعے میں 16 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے ملزم کو حیران کن انداز میں پکڑا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان میں پیش آیا تھا۔ شدید عوامی دباؤ اور احتجاج کے باعث پولیس نیند سے جاگی اور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

پچھاپا مار کارروائیوں میں مسلسل ناکامی کے بعد ولیس کو اطلاع ملی تھی کہ عیار ملزم بھیس بدل کر فرار ہوجاتا ہے جس کا اندازہ پولیس کو نہیں ہوپاتا۔

ایک مخبر کے ذریعے پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم راجندر سسودیا ریاست اترپردیش پہنچ چکا ہے اور ضلع متھرا میں چھپا ہوا ہے۔

راجستھان پولیس نے ایک خفیہ ٹیم کی تیار کی جس نے لوہا لوہے کو کاٹتا ہے کہ مصداق ملزم کے خلاف وہی حکمت علمی اپنائی جو ملزم استعمال کیا کرتا تھا۔

سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے مختل بھیس بدل کر ملزم کا تعاقب شروع کیا اور اس کے ٹھکانے تک بھی پہنچ گئے۔

ملزم ان سب سے بے خبر تھا اور وہ ایک خاتون کا روپ دھار کر باہر نکلا تاکہ پولیس کو شک نہ ہو۔ ایک لمحے کے لیے پولیس اہلکاروں کو بھی لگا کہ یہ کوئی خاتون جا رہی ہیں۔

ان اہلکاروں نے وقت ضائع کیے بغیر خاتون کو روکنے کا کہا لیکن خاتون نے ’’مردانہ وار‘‘ دوڑ لگادی لیکن پولیس سے کب فرار ممکن ہے۔

ایک موڑ پر پولیس اہلکاروں نے ملزم کو حصار میں لے لیا اور اسے نقاب اتارنے کا کہا تو برقع میں سے ملزم نکل آیا۔ جس نے سرخی بھی لگا رکھی تھی۔

اس پر الزام تھا کہ 15 دسمبر کو 16 سالہ لڑکی اور اس کے بھائی کو نوکری کا جھانسہ دے کر اپنے گھر بلایا اور بھائی کو بازار بھیج کر لڑکی سے زیادتی کی۔

متاثرہ لڑکی کے چیخنے پر پڑوسی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی لیکن عوامی احتجاج کے باوجود ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کبھی ٹریک سوٹ یا جیکٹ پہن کر خود کو وی آئی پی یا اعلیٰ پولیس افسر ظاہر کرتا اور ناکے سے بچ نکلتا تھا۔

 

مقبول خبریں