کینیڈا میں حملوں کے بعد کپل شرما نے اپنا کیفے کس ملک میں کھول لیا ؟

کپل شرما نے اپنے کیفے کا آغاز نئے سال کی رات ایک رنگا رنگ تقریب میں کیا


ویب ڈیسک December 31, 2025
کپل شرما کے کینیڈا میں واقع ریسٹورینٹس پر دو بار حملے ہوچکے ہیں

نئے سال کی پہلی رات کپل شرما نے اپنے بزنس کو مزید فروغ دینے کے لیے کیپس کیفے کی ایک نئی برانچ کا افتتاح کردیا لیکن اس بار ان کا انتخاب کینیڈا نہیں تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں کھولے گئے اپنے ریسٹورینٹ Kap’s Cafe پر حملوں کے بعد کپل شرما نے نئی برانچ کسی نئے ملک میں کھولنے کا فیصلہ کیا۔

جس کے لیے کپل شرما کا انتخاب دبئی تھا جہاں انھوں نے سال نو پر جب دنیا بھر سے لوگ جشن منانے آئے ہوئے ہیں اپنے ریسٹورینٹ کا بھی افتتاح کردیا۔

کپل شرما کا یہ کیفے ان کے مشہور نیٹ فلکس شو کے سیٹ اور ماحول سے متاثر ہے جہاں مزاح، مہمان نوازی اور دلکش سجاوٹ کا امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔

کپل شرما نے کیفے کے افتتاح کا اعلان انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے کیا تھا جس میں دبئی کا شاندار اسکا ئی لائن دکھانے کے بعد کیفے کی عمارت سامنے آتی ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ویڈیو میں کپل شرما کافی کا کپ ہاتھ میں لیے ایک گاہک کا استقبال کرتے دکھائی دیتے ہیں جس نے مداحوں کا جوش مزید بڑھا دیا۔

اطلاعات کے مطابق افتتاحی دن Kap’s Cafe شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رہے گا۔

دبئی برانچ کے مکمل مینو کو ابھی راز میں رکھا گیا ہے تاہم کینیڈا میں قائم Kap’s Cafe کا وڈا پاؤ، پاستا، کافی، چائے اور ماچا جیسے بھارتی اور مغربی ذائقے خاصی مقبول رہے ہیں۔

دوسری جانب کپل شرما کا نیٹ فلکس شو The Great Indian Kapil Show بھی زبردست کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ چوتھے سیزن نے ابتدائی دو ہفتوں میں 23 لاکھ ویوز حاصل کیے۔

علاوہ ازیں کپ شرما شو نیٹ فلکس انڈیا کے ٹاپ نان فکشن شوز میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہا ہے۔

اس سیزن کی ابتدائی اقساط میں پریانکا چوپڑا جوناس اور بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی شرکت نے بھی خوب توجہ حاصل کی۔

یوں کپل شرما ایک طرف کامیڈی اسکرین پر راج کر رہے ہیں تو دوسری جانب دبئی میں کیفے کھول کر اپنے مداحوں کو نئے سال کا خاص تحفہ دینے جا رہے ہیں۔

شوبز شائقین اب بےچینی سے انتظار کر رہے ہیں کہ Kap’s Cafe دبئی میں کتنا بڑا ہٹ ثابت ہوتا ہے۔

 

مقبول خبریں