بابر اور رضوان نے نیو ایئر نائٹ کس کے ساتھ منائی؟ ویڈیو وائرل

ان دنوں بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی اور حارث رؤف سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑی بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں


اسپورٹس ڈیسک January 01, 2026

کئی پاکستانی کھلاڑی سالوں سے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا حصہ رہے ہیں۔

ان دنوں بھی بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، حارث رؤف سمیت کچھ کھلاڑی بگ بیش لیگ میں شامل ہیں۔

آج میلبرن رینیگیڈز اور سڈنی سکسرز کے درمیان میچ کی خاص بات یہ ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان بگ بیش لیگ کے جاری سیزن میں آج پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے مقابل آئے۔

میچ سے قبل محمد رضوان پریزینٹر مارک ہووارڈ سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کل نیو ایئر نائٹ پہ میں اور بابر ساتھ تھے۔

اسی اثناء میں بابر اعظم قریب سے گزر رہے ہوتے ہیں تو مارک ہووارڈ کے کہنے پر محمد رضوان انہیں آواز دے کر اپنے پاس بلاتے ہیں۔

نیو ایئر نائٹ سے متعلق مارک ہووارڈ کے سوال پر بابر اعظم نے بتایا کہ ہم دونوں ساتھ تھے لیکن رضوان کی فیملی ہوٹل میں ہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کنڈیشنز سے متعلق بہت باتیں کی۔

مارک ہووارڈ نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ کل آپ ان کے ساتھ نیو ایئر نائٹ منارہے تھے اور آج ان کے خلاف بیٹنگ کریں گے اور یہ وکٹوں کے پیچھے سے کچھ نہ کچھ بول کر آپ کو تنگ کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ میں اس کا عادی نہیں ہوں لیکن میں آج خود بھی رضوان کی بیٹنگ کے دوران انہیں تنگ کروں گا۔

محمد رضوان نے کہا کہ میں ہمیشہ بابر کو عزت دیتا ہوں کیونکہ وہ بہت اچھا شخص ہے لیکن چونکہ آج وہ میرا مخالف ہے تو میں وہی کروں گا جو میری ٹیم کو ضرورت ہوگی۔

 

مقبول خبریں