غیر قانونی اسلحہ و فائرنگ کیس: لیاقت محسود کی ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع

لیاقت محسود کے خلاف عبدالقادر میمن کی مدعیت میں گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا


کورٹ رپورٹر January 03, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

انسداد دہشت گردی عدالت نے رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی، غیر قانونی اسلحہ اور فائرنگ کے کیس میں چیئرمین ڈمپر ایسوسی ایشن لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع کردی۔

پولیس کے مطابق ملزم لیاقت محسود کے خلاف عبدالقادر میمن کی مدعیت میں گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 3 اور 4 نومبر کی درمیانی شب نِشتر روڈ کے علاقے میں ایک ڈمپر کے حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے وہاں شدید احتجاج کیا تھا۔

اس دوران لیاقت محسود بھی اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تھے جہاں انکی مشتعل مظاہرین سے تکرار ہوئی اور اس دوران فائرنگ بھی کی گئی تھی۔

مقبول خبریں