طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، امیر فتح کے گھر پر چھاپہ

جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم مرکزی ملزم امیر فتح کے ملازمین سے ان کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گی


سید مشرف شاہ January 03, 2026
جاوید بٹ قتل کیس کے جائے وقوع کی تصویر (فوٹو: نیوز ایجنسی)

لاہور:

پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت کرلی ہے اور مرکزی ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا اور تین ملازمین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مرکزی ملزم امیر فتح کے گھر میں پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے امیر فتح کے گھر رنگ محل میں چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ امیر فتح اہل خانہ سمیت گھر سے روپوش تھا، ملزم گھر کو تالے لگا کر اہل خانہ سمیت فرار ہو چکا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ جوائین انویسٹی گیشن ٹیم نے امیر فتح  کے تین ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے اور ملازمین سے مرکزی ملزمان کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

خیال رہے کہ عدالت نے امیر فتح کی ضمانت آج خارج کر دی تھی جبکہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے امیر فتح کو اپنی تفتیش میں مرکزی ملزم قرار دیا تھا۔

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو گزشتہ سال مال روڈ لاہور پر موٹرسائیکل سواروں نے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔

مقبول خبریں