کراچی:
شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 15 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر نتیجے میں پیش آیا۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پہنچیں اور جاں بحق بچے کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔
جہاں متوفی کی شناخت 15 سالہ کامل ولد کلیم اللہ کے ناموں سے کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ حادثے کے بعد فرار ڈرائیور کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔