پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق اس شیڈول احتجاج کے لیے صوبائی سطح پر احتجاج کی قیادت کا تفصیلی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے پلان کے مطابق پنجاب میں احتجاج کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کریں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں احتجاج کے معاملات شاہد خٹک دیکھیں گے۔
اسی طرح بلوچستان میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی قیادت محمود اچکزئی کریں گے جبکہ سندھ میں احتجاج کے معاملات علامہ ناصر عباس دیکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اپنے سندھ کے حالیہ دورے میں احتجاج سے متعلق تمام معاملات فائنل کریں گے ، پروگرام کے مطابق آٹھ فروری کو پورے پاکستان میں احتجاج ہوگا۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ 8 فروری کا احتجاج ہر صورت ہوگا، البتہ جو مذاکرات کرنا چاہتے ہیں وہ مذاکرات کرتے رہیں لیکن احتجاج ہر صورت ہوگا۔