سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان حکومت کا اہم فیصلہ، 31 جنوری تک پابندیاں

دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش و استعمال اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر31 جنوری  تک پابندی عائد کر دی گئی


سردار حمید خان January 04, 2026

کوئٹہ:

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش و استعمال اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر31 جنوری تک پابندی عائد کر دی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش و استعمال موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال، بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت، پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس یا ریلیاں اور عوامی مقامات پر چہروں کو چھپانے کے لیے مفلر یا ماسک کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پولیس، لیویز اور فرنٹیئر کور (FC) کو ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 اور دیگر متعلقہ قانونی دفعات کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

 تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر نفاذ کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کریں۔

مقبول خبریں