کراچی، عید گاہ پولیس کا پیٹرولنگ کے دوران ڈکیتوں سے مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے


فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ تھانہ عیدگاہ کی حدود اسٹیل مارکیٹ نشتر روڈ پر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ 

ترجمان ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پیٹرولنگ پر مامور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا ہوا بریسلیٹ، موبائل فون، ایک پستول بمعہ راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی، گرفتار ملزمان کی شناخت قربان اور عرفان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں