کراچی، ناظم آباد کے گھر میں پراسرار فائرنگ سے کمسن بچی زخمی

زخمی ہونے والی بچی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال  منتقل کیا گیا


اسٹاف رپورٹر January 05, 2026

کراچی:

ناظم آباد نمبر دو نادریہ کے قریب گھر میں پراسرر فائرنگ سے سے کمسن بچی زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق رضویہ کے علاقے ناظم آباد دو نمبرنادریہ عدنان گیم کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب پراسرار فائرنگ سے کم سن بچی زخمی ہوگئی۔ 

زخمی ہونے والی بچی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال  منتقل کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی بچی کی شناخت 6 سالہ عزیزہ دختر عزیز خان کے نام سے کی گئی۔ 

واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

مقبول خبریں