کراچی، گلبرگ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، دو زخمیوں سمیت 3 ڈاکو گرفتار

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا


اسٹاف رپورٹر January 06, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں گلبرگ پولیس نے بلاک 5 کے قریب مسلح ملزمان کے ساتھ مقابلے کے دوران تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں سے دو زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی ہوئے جبکہ تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت مون، ساحل اور جیشوا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، سات موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

مقبول خبریں