طالبہ کی مبینہ خودکشی، یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

طالبہ کی ریڑھ کی ہڈی اور پھیپھڑوں پر گہرے زخم آئے ہیں اور تشویش ناک حالت میں جنرل اسپتال میں زیرعلاج ہیں


سید مشرف شاہ January 06, 2026
اسکرین گریب

لاہور:

نجی یونیورسٹی کی ڈی فارمیسی کی طالبہ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کرنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے اور واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

لاہور کی نجی یونیورسٹی کی ڈی فارمیسی کی 21 سالہ طالبہ نے یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی اور اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی گئی ہے۔

یونیورسٹی کے کلوز سرکٹ کیمرے کی محفوظ فوٹیج میں یونیورسٹی کی تیسری منزل سے طالبہ کو چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

طالبہ کو پہلے یونیورسٹی کے اسپتال اور بعد ازاں جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، طالبہ کی ریڑھ کی ہڈی اور پھیپھڑوں پر گہرے زخم آئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ طالبہ کے گھروالوں کی طرف سے تاحال کسی قسم کی قانونی کارروائی کے لیے درخواست جمع نہیں کروائی گئی ہے اور شدید زخمی ہونے کی وجہ سے طالبہ کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا جا سکا۔

 

مقبول خبریں