کراچی:
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے یونیورسٹی روڈ پر نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو نازیبا حرکات کرنے کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ یونیورسٹی روڈ پر نازیبا حرکات کرنے والے ملزم محی الدین کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ملزم محی الدین کی درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ملزم کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کے خلاف لگائی گئی، دفعات قابل ضمانت ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم محی الدین کی نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ملزم کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔