کراچی، صدر کے علاقے میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

زخمی ڈاکو کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا


اسٹاف رپورٹر January 07, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں صدر کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق واقعہ پارکنگ پلازہ تانگہ اسٹینڈ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس کی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہو گیا۔ زخمی ڈاکو کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت 22 سالہ نہال اشوک کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مقبول خبریں