لاہور پولیس جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کیخلاف سرگرم

جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، سی سی پی او لاہور


ویب ڈیسک January 14, 2026

لاہور پولیس جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف سرگرم ہوگئی۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گزشتہ 13روز میں قمار بازی میں ملوث 86 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 29 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 5 لاکھ روپے سے زائد داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

بلال صدیق کمیانہ نے حکم جاری کیا ہے کہ آن لائن گیمبلنگ میں ملوث عناصر کو ٹریس کر کے سزا دلوائی جائے۔

سی سی پی او لاہور نے جاری احکامات میں کہا ہے کہ نوجوان نسل کو جوئے کی دلدل میں دھکیلنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مقبول خبریں