عدالت نے اسلام آباد میں سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا ہے

عدالت نے کیس کی سماعت 2 فروری تک کیلئے ملتوی کردی


ویب ڈیسک January 15, 2026
ایکٹ کے ذریعے تمام اختیارات حکومت اور سی ڈی اے کو دے دئیے گئے ہیں ،درخواست گزار کا موقف فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا ہے۔

عدالت نے سی ڈی اے سے درختوں کی کٹائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے محمد نوید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مدثر لطیف عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ 

وکیل درخواستگزار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی حدود میں قواعد و ضوابط کے خلاف درختوں کی کٹائی کا عمل جاری ہے۔ درختوں کی کٹائی سے ماحولیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہے جو خطرناک ہے۔

عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر طلب کرلیا اور استفسار کیا کہ آپ کیوں درخت کاٹ رہے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر پیراوائز جواب اور تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت2 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔ 
 

مقبول خبریں