سیاستداں مہم جوئی نہ کریں تو مثالی ترقی کر سکتے ہیں صدر ممنون حسین

پاکستانی قوم حالت جنگ میں ہے اور پاک فوج کے افسران اور جوان قوم کو دہشتگردی سے محفوظ رکھنے کیلیے قربانیاں دے رہے ہیں


Numaindgan Express August 15, 2014
پاکستانی قوم حالت جنگ میں ہے اور پاک فوج کے افسران اور جوان قوم کو دہشتگردی سے محفوظ رکھنے کیلیے قربانیاں دے رہے ہیں، صدر مملکت فوٹو: فائل

صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ سیاستداں مہم جوئی نہ کریں تو پاکستان مثالی ترقی کر سکتا ہے، اگر ہم نے قائداعظم کے سنہری اصولوں پر عمل کیا تو کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔

یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں صدر ممنون حسین نے قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہوں اور غیر ملکی سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنا 68واں یوم آزادی ایک خاص ماحول اور پس منظر میں منارہے ہیں۔ پاکستانی قوم حالت جنگ میں ہے اور پاک فوج کے افسران اور جوان قوم کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے قربانیاں پیش کررہے ہیں۔

ایسے وقت میں ملک کسی بے مقصدسیاسی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ ہمیں مفادات سے بالاتر ہوکر جشن آزادی منانا چاہیے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے موقع پرتشدد اور ہنگامہ آرائی قوم کی خدمت نہیں۔ سیاسی قائدین دانشمندانہ طرز عمل اختیار کریں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف نہیں۔ تمام پڑوسی ممالک سے دوستی اور برابری کے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔ کشمیری اور فلسطینی عوام کو جلد حق خودارادیت ملنا چاہیے۔

مقبول خبریں