پاکستان میں عوامی اجتماع کے حق کی حمایت کرتے ہیں امریکا

امریکا پاکستان میں جمہوری طور پر منتخب ہونے والی سویلین حکومت کی بھرپور حمایت کرتا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


News Agencies August 15, 2014
برطانیہ مستحکم اور مضبوط جمہوریت قائم کرنے کے لیے پاکستانی عوام اور اداروں کی کوششوں میں ان کے ساتھ ہے، یوم آزادی پربرطانوی ہائی کمشنر کا پیغام. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوامی اجتماع کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان میری ہارف نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا پاکستان میں جمہوری طور پر منتخب ہونے والی سویلین حکومت کی بھرپور حمایت کرتا ہے تاہم اس کے ساتھ ہی وہ عوام کے اجتماع کے حق کا بھی احترام کرتا ہے۔ میری ہارف نے کہا کہ امریکا نے بھارتی وزیراعظم کے بیانات کا جائزہ لیا ہے اور ہم ماضی کی طرح پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دریں اثنا برطانیہ نے مستحکم اور مضبوط جمہوریت قائم کرنے کے لیے پاکستانی عوام اور اداروں کی کوششوں میں ان کا ساتھ دینے کا یقین دلایا ہے۔ جمعرات کو برطانوی ہائی کمشنر نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا کہ برطانیہ مستحکم اور مضبوط جمہوریت قائم کرنے کے لیے پاکستانی عوام اور اداروں کی کوششوں میں ان کے ساتھ ہے۔

مقبول خبریں