کراچی: موٹرسائیکل سوار ملزمان پیٹرول پمپ کے کیشئیر سے 33 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

عوامی کالونی پولیس نے واقعے کا مقدمہ کیشئیر کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا


اسٹاف رپورٹر January 28, 2026

کورنگی سنگر چورنگی کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان پیٹرول پمپ کے کیشئیر سے 33 لاکھ روپے کے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ، عوامی کالونی پولیس نے واقعے کا مقدمہ کیشئیر کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود سنگر چورنگی سیکٹر 27 کورنگی انڈسٹریل ایریا بالمقابل پی ایس او پیٹرول پمپ کے قریب ڈکیتی کی واردات ، واردات میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار 3 ڈاکو پیٹرول پمپ کے کیشئیر سے 33 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع مدد گار 15 پولیس کو دی گئی ، عوامی کالونی تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ فارنزک کی ٹیم کو طلب کر کے موقع سے شواہد اکھٹے کر لیا۔

پیٹرول پمپ کے کیشیر محمد عارف ولد محمد شریف نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ وہ لانڈھی کا رہائشی وار وینس سروس اسٹیشن پی ایس او پیٹرول پمپ سنگر چورنگی کورنگی انڈسٹریل ایریا پر بطور اکاؤنٹنٹ ملازمت کرتا ہے۔

27 جنوری 2026 کو وہ پیٹرول پمپ کے کیش 33 لاکھ روپے ہمراہ امام بخش ولد محمد اسماعیل کے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر سنگر چورنگی سیکٹر 27 کورنگی انڈسٹریل ایریا بالمقابل پی ایس او پیٹرول پمپ پر جمع کروانے کے لیے جا رہا تھا کہ 27 جنوری 2026 کو دن تقریباً 11 بجکر 5 منٹ پر جیسے ہی پیٹرول پمپ سے نکلا تو اچانگ دو موٹرسائیکلوں پر سوار 3 اشخاص  نے آکر مجھے روکا اور اسلحہ مجھ پر تان دیا اور پلاسٹک شاپر میں موجود پیٹرول پمپ کے رقم 33 لاکھ روپے چھین لیے۔

ملزمان بول چال اور شکل صورت سے غیر مقامی معلوم ہو رہے تھے اور جواں عمر تھے جنکو میں سامنے آنے پر پہچان بھی سکتا ہوں، ملزم رقم لے کر فرار ہوگئے تھے۔

واردات کی اطلاع مددگار 15 ہیلپ لائن پر بھی دی تھی مدعی کیشئیر محمد عارف نے اپنے بیان میں بتایا کہ پیٹرول پمپ کے مالکان کے کہنے پر وہ رپورٹ درج کرانے عوامی کالونی تھانے آیا ہے۔

پولیس نے مدعی کے بیان کی روشنی میں 27 جنوری 2026 کو دن تقریباً ایک بجکر 15 منٹ پر واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 54/26 بجرم دفعہ 397/34 کے تحت درج کر لیا ، مقدمے کے تفتیش انچارج سی آئی سی کورنگی ڈویژن کراچی کے حوالے کر دی گئی۔

مقبول خبریں