عالمی بینک کے صدر اجے پال سنگھ بانگا 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر خوشاب میں اپنے آبائی گھر اور گردوارہ بھی جائیں گے۔
عالمی بینک کے صدر چار فروری تک پاکستان قیام کریں گے اور پاکستان میں قیام کے دوران وزیراعظم میاں شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ورڈ بینک کے صدر اجے پال سنگھ بانگا نے وفد کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ
کیا، وزیراقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا ڈی پی اواور ڈی سی نے اجے پال سنگھ بانگا کا استقبال کیا۔
اجے بانگا نے پنجہ صاحب میں مذہبی رسومات ادا کیں، سکھ برادری کی جانب سے اجے پال سنگھ بانگا کو سروپا پیش کیا گیا، سکھ وفد کی آمد کی موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔